EN हिंदी
گل ہوا یہ کس کی ہستی کا چراغ | شیح شیری
gul hua ye kis ki hasti ka charagh

غزل

گل ہوا یہ کس کی ہستی کا چراغ

ظہیرؔ دہلوی

;

گل ہوا یہ کس کی ہستی کا چراغ
مدعی کے گھر جلا گھی کا چراغ

خیر سے رہتا ہے روشن نام نیک
حشر تک جلتا ہے نیکی کا چراغ

وہ حقیقت ہے دل افسردہ کی
ٹمٹمائے جیسے سردی کا چراغ

ہم سے روشن ہے تمہاری بزم یوں
ناگوارا جیسے گرمی کا چراغ

ہو قناعت تجھ کو تو بس ہے ظہیرؔ
خانہ آرائی کو دمڑی کا چراغ