EN हिंदी
غم کی تصویر بن گیا ہوں میں | شیح شیری
gham ki taswir ban gaya hun main

غزل

غم کی تصویر بن گیا ہوں میں

معین احسن جذبی

;

غم کی تصویر بن گیا ہوں میں
خاطر درد آشنا ہوں میں

حسن ہوں میں کہ عشق کی تصویر
بے خودی تجھ سے پوچھتا ہوں میں

آہ پھر دل کی یاد آئی ہے
ذرے ذرے کو دیکھتا ہوں میں

ضبط غم بے سبب نہیں جذبیؔ
خلش دل بڑھا رہا ہوں میں