غم کا کوئی تو حل تلاش کریں
خوب صورت محل تلاش کریں
نفرتوں کے اجاڑ موسم میں
پیار کا کوئی پل تلاش کریں
بھوک اگنے لگی ہے بستی میں
تشنہ لب لوگ جل تلاش کریں
کتنے پاگل ہیں میرے شہر کے لوگ
بانجھ موسم میں پھل تلاش کریں
تلخ یادوں کو بھول کر شاہدؔ
حال میں اپنا کل تلاش کریں
غزل
غم کا کوئی تو حل تلاش کریں
شاہد فرید