EN हिंदी
غم جہاں کو شرمسار کرنے والے کیا ہوئے | شیح شیری
gham-e-jahan ko sharmsar karne wale kya hue

غزل

غم جہاں کو شرمسار کرنے والے کیا ہوئے

افتخار عارف

;

غم جہاں کو شرمسار کرنے والے کیا ہوئے
وہ ساری عمر انتظار کرنے والے کیا ہوئے

بہم ہوئے بغیر جو گزر گئیں وہ ساعتیں
وہ ایک ایک پل شمار کرنے والے کیا ہوئے

دعائے نیم شب کی رسم کیسے ختم ہو گئی
وہ حرف جاں پہ اعتبار کرنے والے کیا ہوئے

کہاں ہیں وہ جو دشت آرزو میں خاک ہو گئے
وہ لمحۂ ابد شکار کرنے والے کیا ہوئے

طلب کے ساحلوں پہ جلتی کشتیاں بتائیں گی
شناوری پہ اعتبار کرنے والے کیا ہوئے