فراق میں تو ستاتی ہے آرزوئے وصال
شب وصال میں کیوں درد دل دو چند ہوا
خدا ہی جانے کہ کیا دل پہ چوٹ لگتی ہے
تمہارے پاس جو آیا وہ درد مند ہوا
نہ کیونکہ جان دیں اس رشک سے بھلا اپنی
ہمارا آج سے جانا وہاں پہ بند ہوا

غزل
فراق میں تو ستاتی ہے آرزوئے وصال (ردیف .. ا)
نظام رامپوری