EN हिंदी
فنا کے دشت میں کب کا اتر گیا تھا میں | شیح شیری
fana ke dasht mein kab ka utar gaya tha main

غزل

فنا کے دشت میں کب کا اتر گیا تھا میں

احمد خیال

;

فنا کے دشت میں کب کا اتر گیا تھا میں
تمہارا ساتھ نہ ہوتا تو مر گیا تھا میں

کسی کے دست ہنر نے مجھے سمیٹ لیا
وگرنہ پات کی صورت بکھر گیا تھا میں

وہ خوش جمال چمن سے گزر کے آیا تو
مہک اٹھے تھے گلاب اور نکھر گیا تھا میں

کوئی تو دشت سمندر میں ڈھل گیا آخر
کسی کے ہجر میں رو رو کے بھر گیا تھا میں