EN हिंदी
ایک صحرا ہے مری آنکھ میں حیرانی کا | شیح شیری
ek sahra hai meri aankh mein hairani ka

غزل

ایک صحرا ہے مری آنکھ میں حیرانی کا

رفیق راز

;

ایک صحرا ہے مری آنکھ میں حیرانی کا
میرے اندر تو مگر شور ہے طغیانی کا

کوئی درویش خدا پرمست ابھی شہر میں ہے
نقش باقی ہے ابھی دشت کی ویرانی کا

سانس روکے ہے کھڑی در سے ترے دور ہوا
خاک دل یہ ہے سبب تیری پریشانی کا

ہم فقیروں کا توکل ہی تو سرمایہ ہے
شکوہ کس منہ سے کریں بے سر و سامانی کا

دل کے بازار میں ہلچل سی مچا دی اس نے
مجھ کو بھی دھوکا ہوا یوسف لا ثانی کا

دیکھتا ہوں میں ابھی خواب اسی کے شب و روز
یہ خلاصہ ہے مرے قصۂ طولانی کا