EN हिंदी
ایک مٹھی ایک صحرا بھیج دے | شیح شیری
ek muTThi ek sahra bhej de

غزل

ایک مٹھی ایک صحرا بھیج دے

ظفر گورکھپوری

;

ایک مٹھی ایک صحرا بھیج دے
کوئی آندھی میرا حصہ بھیج دے

زندگی بچی ہے اس کا دل نہ توڑ
خواب کی ننھی سے گڑیا بھیج دے

عکس خاکہ دھند پرچھائیں غبار
میرے قابل کوئی تحفہ بھیج دے

سو برس کی عمر لے کر کیا کروں
چین کا بے قید لمحہ بھیج دے

آسماں بنت زمیں کے واسطے
سات رنگوں کا دوپٹہ بھیج دے