EN हिंदी
دل تو اک شخص کو نخچیر بنانے میں گیا | شیح شیری
dil to ek shaKHs ko naKHchir banane mein gaya

غزل

دل تو اک شخص کو نخچیر بنانے میں گیا

مہتاب حیدر نقوی

;

دل تو اک شخص کو نخچیر بنانے میں گیا
ساز دل نغمۂ دلگیر بنانے میں گیا

رات اک خواب جو دیکھا تو ہوا یہ معلوم
دن بھی اس خواب کی تصویر بنانے میں گیا

پرتو خانۂ موہوم غنیمت تھا مگر
وہ بھی اک نقشۂ تعمیر بنانے میں گیا

روح تو روح ہے کچھ بس نہیں اس پر لیکن
یہ بدن خاک کو اکسیر بنانے میں گیا

یار تو درہم و دینار بنانے میں گئے
اور میں عشق کی جاگیر بنانے میں گیا

شعر تاثیر سے خالی ہوا وقت تعبیر
نفس مضمون بھی تقریر بنانے میں گیا