دل تھا ،دولہا دنیا دلہن
پہلی ہی شب میں ہو گئی ان بن
میں مرلی دھر ،میں من موہن
تو ہے رادھا، تو ہے پدمن
میں ہوں سادھو، تو ہے آسن
میں ہوں سپیرا، تو ہے ناگن
من ہے جہلم، تن سندرون
تو کشمیرن، تو بنگالن
میرا تیرا کیسا بندھن
میں ٹوٹا دل، تو ہے دھڑکن
تجھ سے ذرہ ذرہ روشن
تیری خوشبو گلشن گلشن
چندا جیسا مکھڑا تیرا
دریا دریا تیرا جوبن
تجھ کو دیکھوں، خود کو دیکھوں
تو ہے جیسے کوئی درپن
تتلی، جگنو، طوطا، مینا
یاد آتا ہے اپنا بچپن
غزل
دل تھا ،دولہا دنیا دلہن
خالد مبشر