EN हिंदी
دل سے ہر دم ہمیں آواز بکا آتی ہے | شیح شیری
dil se har-dam hamein aawaz-e-buka aati hai

غزل

دل سے ہر دم ہمیں آواز بکا آتی ہے

پنڈت دیا شنکر نسیم لکھنوی

;

دل سے ہر دم ہمیں آواز بکا آتی ہے
بند کانوں کو بھی گریہ کی صدا آتی ہے

دل سے ہے آنکھ تک آئی اثر گرمیٔ شوق
اشک حسرت سے نگہ آبلہ پا آتی ہے

گل ہوا کوئی چراغ سحری او بلبل
ہاتھ ملتی ہوئی پتوں سے صدا آتی ہے

آئینہ صاف سکندر کو دکھایا تو نے
خوب اے خضر تجھے راہ بتا آتی ہے

چھو لیا دھوکے سے دامان صبا تو نے تو کیا
غنچۂ گل کہیں مٹھی میں ہوا آتی ہے

جس قدر وصل بتاں کا تمہیں رہتا ہے فراق
اے نسیمؔ اتنی کبھی یاد خدا آتی ہے