دل کو ترے خیال سے بہلا رہا ہوں میں
یوں شام غم کو صبح کئے جا رہا ہوں میں
واقف ہوں میری راہ کی منزل نہیں کوئی
دیوانہ وار پھر بھی بڑھے جا رہا ہوں میں
میں کہہ رہا ٹھہریے کہ ایسا بھی کیا ستم
وہ کہہ رہے ہیں چھوڑیئے اب جا رہا ہوں میں
سچ ہے کسی صنم کی عبادت گناہ ہے
پھر بھی حسیں گناہ کئے جا رہا ہوں میں
جو کچھ دیا ہے تیرے مقدس خیال نے
اس لذت دوام کو لوٹا رہا ہوں میں
کل تک مخالفین کے چرچے تھے ہر طرف
ہر بزم اہل ذوق پہ اب چھا رہا ہوں میں
غزل
دل کو ترے خیال سے بہلا رہا ہوں میں
مجید میمن