EN हिंदी
دل کو کوسو جو چاہتا ہے | شیح شیری
dil ko koso jo chahta hai

غزل

دل کو کوسو جو چاہتا ہے

لالہ مادھو رام جوہر

;

دل کو کوسو جو چاہتا ہے
میں نے کیا آپ کا لیا ہے

کیا ہنستے ہو میرے رونے پر تم
دل کا آنا بری بلا ہے

جتنا چاہو جلاؤ ہم کو
تم بھی کتنے ہو دیکھنا ہے

معشوق منائیں تم کو جوہرؔ
یہ بھی اک قدرت خدا ہے