دل کی بازی لگا کے دیکھ لیا
زندگی کو لٹا کے دیکھ لیا
بے وفائی کا درد کیسا ہے
ان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا
راہ آساں نہیں ہے الفت کی
پاؤں ہم نے بڑھا کے دیکھ لیا
ہے کسک کتنی دل لگانے میں
دل کی دنیا بسا کے دیکھ لیا
کیا حقیقت ہے زندگی کی ارونؔ
ناز ان کے اٹھا کے دیکھ لیا
غزل
دل کی بازی لگا کے دیکھ لیا
ارون کمار آریہ