EN हिंदी
دل کا کھونا بہت ضروری ہے | شیح شیری
dil ka khona bahut zaruri hai

غزل

دل کا کھونا بہت ضروری ہے

صغیر عالم

;

دل کا کھونا بہت ضروری ہے
عشق ہونا بہت ضروری ہے

اتنا آساں نہیں ہے پا لینا
پہلے کھونا بہت ضروری ہے

جس کے سینے میں درد ٹھہرا ہو
اس کا رونا بہت ضروری ہے

ان سے ہونی ہیں خواب میں باتیں
میرا سونا بہت ضروری ہے

صرف یادوں سے گھر نہیں بنتا
تیرا ہونا بہت ضروری ہے