EN हिंदी
دل خوں گشتۂ جفا پہ کہیں (ردیف .. ے) | شیح شیری
dil-e-KHun-gashta-e-jafa pe kahin

غزل

دل خوں گشتۂ جفا پہ کہیں (ردیف .. ے)

اسرار الحق مجاز

;

دل خوں گشتۂ جفا پہ کہیں
اب کرم بھی گراں نہ ہو جائے

تیرے بیمار کا خدا حافظ
نذر چارہ گراں نہ ہو جائے

عشق کیا کیا نہ آفتیں ڈھائے
حسن گر مہرباں نہ ہو جائے

مے کے آگے غموں کا کوہ گراں
ایک پل میں دھواں نہ ہو جائے

پھر مجازؔ ان دنوں یہ خطرہ ہے
دل ہلاک بتاں نہ ہو جائے