دل دھڑکنے کا سبب کیا ہوگا
پھر تجھے خواب میں دیکھا ہوگا
پھول کے چہرے یہ شبنم کیسی
آسماں رات میں رویا ہوگا
جس نے خوابوں میں سمندر دیکھے
اس کی تقدیر میں صحرا ہوگا
تجھ سے بچھڑا تو گماں ہوتا ہے
جانے کیا میں نے گنوایا ہوگا

غزل
دل دھڑکنے کا سبب کیا ہوگا
پریم بھنڈاری