EN हिंदी
دل دینا مشکل ہوتا ہے | شیح شیری
dil dena mushkil hota hai

غزل

دل دینا مشکل ہوتا ہے

عبدالرحمان مومن

;

دل دینا مشکل ہوتا ہے
دل کا بھی اک دل ہوتا ہے

ہم ہوتے ہیں جب محفل میں
تو جان محفل ہوتا ہے

موج میں آ کر صحرا بولا
مجھ میں بھی ساحل ہوتا ہے

جس رستے میں تم مل جاؤ
وہ رستہ منزل ہوتا ہے

دیکھ مجھے سب دیکھ رہے ہیں
تو ہی کیوں غافل ہوتا ہے

کوئی نظر ہو یا خنجر ہو
قاتل تو قاتل ہوتا ہے

مومنؔ تیرے چپ ہونے سے
اک عالم سائل ہوتا ہے