EN हिंदी
دیتے ہو بوسہ تو کہیں لاؤ بھی | شیح شیری
dete ho bosa to kahin lao bhi

غزل

دیتے ہو بوسہ تو کہیں لاؤ بھی

نسیم دہلوی

;

دیتے ہو بوسہ تو کہیں لاؤ بھی
خیر کسی طرح سے شرماؤ بھی

آپ کے وعدوں کو ہمارا سلام
دیکھ چکے خوب اجی جاؤ بھی

ہم تو ابھی صلح پہ موجود ہیں
فیصلہ یارو کوئی ٹھہراؤ بھی

نقل کباب جگری کیجیے
کھاؤ میرے سر کی قسم کھاؤ بھی