EN हिंदी
درپئے عمر رفتہ ہوں یا رب | شیح شیری
darpai-e-umr-e-rafta hun yarab

غزل

درپئے عمر رفتہ ہوں یا رب

جرأت قلندر بخش

;

درپئے عمر رفتہ ہوں یا رب
ہر دم از خود گزشتہ ہوں یا رب

کیا ہوں مقبول طبع اہل سخن
ایک مضمون بستہ ہوں یا رب

کیا دکھاؤں میں اپنے جوہر آہ
شکل تیغ شکستہ ہوں یا رب

اپنی کم فرصتی کہوں کیا آہ!
آہ از سینہ جستہ ہوں یا رب

پانی پانی ہوں جس کو دیکھ جحیم
سوز غم سے وہ تفتہ ہوں یا رب

دیکھو کیا ہو کہ واں ہے ناز غرور
میں یہ احوال خستہ ہوں یا رب