EN हिंदी
درد حد سے سوا دیا تو نے | شیح شیری
dard had se siwa diya tu ne

غزل

درد حد سے سوا دیا تو نے

یونس غازی

;

درد حد سے سوا دیا تو نے
میرا رتبہ بڑھا دیا تو نے

درد و غم ہی سہی خوشی نہ سہی
مجھ کو جو کچھ دیا دیا تو نے

راحت افزا لگا مجھے ہر غم
درد ایسا جگا دیا تو نے

نام دے کر غم محبت کا
کیوں فسانہ بنا دیا تو نے

دل میں آیا تو اس طرح آیا
دل سے سب کچھ بھلا دیا تو نے

جس کی حسرت کلیم رکھتے تھے
مجھ کو وہ بھی دکھا دیا تو نے

جگنوؤں ہی پہ تھی نظر میری
مجھ کو سورج بنا دیا تو نے