EN हिंदी
دراز دست کو دست عطا کہیں نہ ملا | شیح شیری
daraaz-dast ko dast-e-ata kahin na mila

غزل

دراز دست کو دست عطا کہیں نہ ملا

جمیل قریشی

;

دراز دست کو دست عطا کہیں نہ ملا
بخیل شہر تھا حاجت روا کہیں نہ ملا

فصیل شب پہ سحر کا دیا جلاتا کون
کہ کوئی شخص مجھے جاگتا کہیں نہ ملا

لہو کی آگ تھی روشن ہر اک ہتھیلی پر
کسی بھی ہاتھ پہ رنگ حنا کہیں نہ ملا

گرا خود اپنی نظر سے تو پوچھتا پھر کون
خودی گنوائی تو مجھ کو خدا کہیں نہ ملا

سبھی تھے اپنے خداؤں سے بد گماں شاید
کسی زبان پہ حرف دعا کہیں نہ ملا