در بدر جاؤں یہ کہاں ممکن
میں بکھر جاؤں یہ کہاں ممکن
مجھ سے ہوگی یزید کی بیعت
مرتا مر جاؤں یہ کہاں ممکن
عشق میں بے وفائی کا الزام
تجھ پہ دھر جاؤں یہ کہاں ممکن
آج ان سے ہے وصل کا وعدہ
آج مر جاؤں یہ کہاں ممکن
سب جدھر جا رہے ہوں اے مظہرؔ
میں ادھر جاؤں یہ کہاں ممکن
غزل
در بدر جاؤں یہ کہاں ممکن
مظہر عباس