EN हिंदी
دفعتاً بچھڑے گا وہ بھی دل کو یہ دھڑکا نہ تھا | شیح شیری
dafatan bichhDega wo bhi dil ko ye dhaDka na tha

غزل

دفعتاً بچھڑے گا وہ بھی دل کو یہ دھڑکا نہ تھا

جاوید منظر

;

دفعتاً بچھڑے گا وہ بھی دل کو یہ دھڑکا نہ تھا
جو مرے ہم راہ تھا لیکن مرا سایہ نہ تھا

سوچ کا طوفان شادابی بہا کر لے گیا
ایسا لگتا ہے کہ یہ چہرہ کبھی میرا نہ تھا

موسم گل میں ہوائیں جیسے پتھرائی رہیں
خوشبوؤں کا کوئی جھونکا اس طرف آیا نہ تھا

یوں اچانک جاگ جانے کی مجھے عادت نہ تھی
اور اس کو بھی شکست خواب کا خدشہ نہ تھا

آج تا حد نظر بے کیف منظرؔ ہو گیا
اس طرح رنگوں کو سورج نے کبھی کھایا نہ تھا