EN हिंदी
دانۂ گندم بیدار اٹھانے لگا ہوں | شیح شیری
dana-e-gandum-e-bedar uThane laga hun

غزل

دانۂ گندم بیدار اٹھانے لگا ہوں

احمد کامران

;

دانۂ گندم بیدار اٹھانے لگا ہوں
خاک ہوں خاک کا آزار اٹھانے لگا ہوں

کرۂ ہجر سے ہونا ہے نمودار مجھے
میں ترے عشق کا انکار اٹھانے لگا ہوں

لو نے سردار کیے رکھا ہے شب بھر تم کو
اے چراغو میں یہ دستار اٹھانے لگا ہوں

یہ کھلی جنگ ہے اور جنگ بھی ہے اپنے خلاف
اس لیے اپنے طرف دار اٹھانے لگا ہوں

ایک آواز مری نیند اڑا دیتی ہے
ابن آدم ترے آثار اٹھانے لگا ہوں