چرخ بھی چھو لیں تو جانا ہے اسی مٹی میں
مستقل اپنا ٹھکانا ہے اسی مٹی میں
جن کے دامن پہ کبھی چاند ستارے چمکے
دفن ان کا بھی فسانہ ہے اسی مٹی میں
بے عمل ہاتھ لگائے بھی تو خالی جائے
ہاں جفا کش کا خزانہ ہے اسی مٹی میں
اس طرح چل کہ یہ پامال نہ ہونے پائے
بے خبر آب ہے دانہ ہے اسی مٹی میں
ہم وطن خاک وطن کیوں نہ ہو پیاری کہ ہمیں
بعد از مرگ بھی جانا ہے اسی مٹی میں
لوگ کل کہہ کے تجھے یاد کریں گے اخلاقؔ
شاعر فخر زمانہ ہے اسی مٹی میں
غزل
چرخ بھی چھو لیں تو جانا ہے اسی مٹی میں
اخلاق بندوی