EN हिंदी
چرچے ہر اک زبان پہ حسن بتاں کے ہیں | شیح شیری
charche har ek zaban pe husn-e-butan ke hain

غزل

چرچے ہر اک زبان پہ حسن بتاں کے ہیں

شاغل قادری

;

چرچے ہر اک زبان پہ حسن بتاں کے ہیں
عنواں جدا جدا اسی اک داستاں کے ہیں

پھولوں کے قہقہے ہوں کہ فریاد عندلیب
دونوں ہی سوز و ساز اسی گلستاں کے ہیں

رہزن اگر ہے گھات میں کیا شکوہ ہم صفیر
خود اپنے راہبر ہی عدو کارواں کے ہیں

کیا خاک ہوں گے عشق کی منزل سے آشنا
کشتہ ہر اک قدم پہ جو سود و زیاں کے ہیں

جھک جائے والہانہ جہاں خود جبین شوق
ہم قادریؔ تلاش میں اس آستاں کے ہیں