EN हिंदी
چمن میں وہ فراموشی کا موسم تھا میں خود کو بھی (ردیف .. ا) | شیح شیری
chaman mein wo faramoshi ka mausam tha main KHud ko bhi

غزل

چمن میں وہ فراموشی کا موسم تھا میں خود کو بھی (ردیف .. ا)

علی افتخار جعفری

;

چمن میں وہ فراموشی کا موسم تھا میں خود کو بھی
زمیں پر برگ آوارہ نظر آیا تو یاد آیا

ابھی اک نسبت دار و رسن کا قرض باقی ہے
فراز جاہ و منصب سے اتر آیا تو یاد آیا

بھلایا گردش ایام نے دست پدر یوں تو
مگر جب موڑ کوئی پر خطر آیا تو یاد آیا

کسی کی آنکھ کا تارا ہوا کرتے تھے ہم بھی تو
اچانک شام کا تارا نظر آیا تو یاد آیا

بھرا بازار تھا کچھ جنس جاں کے دام لگ جاتے
شہادت گاہ دنیا سے گزر آیا تو یاد آیا