EN हिंदी
چمن میں آپ کی طرح گلاب ایک بھی نہیں | شیح شیری
chaman mein aap ki tarah gulab ek bhi nahin

غزل

چمن میں آپ کی طرح گلاب ایک بھی نہیں

انور شعور

;

چمن میں آپ کی طرح گلاب ایک بھی نہیں
حضور ایک بھی نہیں جناب ایک بھی نہیں

مباحثوں کا ماحصل فقط خلش فقط خلل
سوال ہی سوال ہیں جواب ایک بھی نہیں

ادھر کسی سے کچھ لیا ادھر کسی کو دے دیا
چنانچہ واجب الادا حساب ایک بھی نہیں

کتب کے ڈھیر میں نہ ہو صحیفہ ذکر یار کا
تو قابل مطالعہ کتاب ایک بھی نہیں

قوی بھی ہے ضعیف بھی ہمارا حافظہ شعورؔ
مزے تمام یاد ہیں عذاب ایک بھی نہیں