چاہتا ہوں تجھے نبیؐ کی قسم
حضرت مرتضیٰ علی کی قسم
مجھے غمگیں نہ چھوڑ روتا آج
تجھے اپنی ہنسی خوشی کی قسم
صاف کہہ بیٹھیے نہ جی میں جو ہو
آپ کو اپنی سادگی کی قسم
میں دلائی قسم تو کہنے لگے
ہم نہیں مانتے کسی کی قسم
صدقہ ہوتا ہوں جس گھڑی مجھ کو
یاد آتی ہے اس پری کی قسم
ہائے کہنا وہ اس کا چپکے سے
تجھے انشاؔ ہماری جی کی قسم
غزل
چاہتا ہوں تجھے نبیؐ کی قسم
انشاءؔ اللہ خاں