بت گریٔ جمال میں گزرا
عہد کفر ایک حال میں گزرا
وقت گزرا جو بے خیالی میں
وہ ترے ہی خیال میں گزرا
کچھ کٹا وقت رنج دوری میں
کچھ خیال وصال میں گزرا
ہائے وہ زخم جن کا موسم گل
دہشت اندمال میں گزرا
پھر دھڑکنے لگا ہے دل اپنا
کیا کہوں کیا خیال میں گزرا
نگہ دوست کا بھی موسم لطف
دل ہی کی دیکھ بھال میں گزرا
ایک لمحہ میں کتنے سال کٹے
ایک لمحہ بھی سال میں گزرا
غزل
بت گریٔ جمال میں گزرا
پرویز شاہدی