EN हिंदी
بھولوں تمہیں وہ بشر نہیں ہوں | شیح شیری
bhulun tumhein wo bashar nahin hun

غزل

بھولوں تمہیں وہ بشر نہیں ہوں

نسیم دہلوی

;

بھولوں تمہیں وہ بشر نہیں ہوں
اتنا بھی بے خبر نہیں ہوں

اللہ رے فرط کاہش تن
ہر چند کہ ہوں مگر نہیں ہوں

دکھلائی نہ دوں یہ غیر ممکن
کچھ آپ کی میں کمر نہیں ہوں

بے حال کہے نہ جانے دوں گا
عاشق ہوں نامہ بر نہیں ہوں