EN हिंदी
بھول جاؤ گے تم اگر مجھ کو | شیح شیری
bhul jaoge tum agar mujhko

غزل

بھول جاؤ گے تم اگر مجھ کو

ندیم فرخ

;

بھول جاؤ گے تم اگر مجھ کو
کون دے گا مری خبر مجھ کو

مرتبہ چاہتا ہوں کچھ میں بھی
اے محبت تباہ کر مجھ کو

جو مجھے ایک دن میں بھول گیا
یاد آئے گا عمر بھر مجھ کو

اے شب غم کوئی تو آہٹ کر
کاٹ کھائے گا میرا گھر مجھ کو

میں ترے دل کا ایک حصہ ہوں
اپنے اندر تلاش کر مجھ کو