EN हिंदी
بھری بہار میں دامن دریدہ ہیں ہم لوگ | شیح شیری
bhari bahaar mein daman-e-darida hain hum log

غزل

بھری بہار میں دامن دریدہ ہیں ہم لوگ

راز مراد آبادی

;

بھری بہار میں دامن دریدہ ہیں ہم لوگ
ہمیں تھا زعم بہار آفریدہ ہیں ہم لوگ

یہ اور بات کہ دامن دریدہ ہیں ہم لوگ
بہ فیض عشق مگر سر کشیدہ ہیں ہم لوگ

ہم آئینہ ہیں مگر عکس ذات سے محروم
تری صدا ہیں مگر ناشنیدہ ہیں ہم لوگ

جہاں جہاں بھی گئے ہیں مہک اٹھی ہے فضا
ترے فراق کی بوئے رسیدہ ہیں ہم لوگ

کڑی ہے دھوپ شجر ہے نہ سایۂ دیوار
بچھڑ کے اس سے سکوں نا چشیدہ ہیں ہم لوگ

یہ کس نے آئنہ سازی کا فن کیا ایجاد
یہ آئنے ہیں کہ چہرہ بریدہ ہیں ہم لوگ