EN हिंदी
بے وفائی سے وفاؤں کا صلہ مت دینا | شیح شیری
bewafai se wafaon ka sila mat dena

غزل

بے وفائی سے وفاؤں کا صلہ مت دینا

س۔ ش۔ عالم

;

بے وفائی سے وفاؤں کا صلہ مت دینا
بد دعا دینے سے اچھا ہے دعا مت دینا

تہمتیں آپ کے دامن سے لپٹ سکتی ہیں
آگ جب سلگی ہوئی ہو تو ہوا مت دینا

گل کھلا سکتا ہے آوارہ خیالی کا سفر
ذہن حساس کو خوشبو کا پتا مت دینا

جن سے منسوب ہے تاریخ رواداری کی
آندھیو ایسے درختوں کو گرا مت دینا

جو مکاں لمس شناسی کا ہنر جانتے ہیں
ان کو دستک کی ضرورت ہے صدا مت دینا

مجھ کو سادات کی نسبت کے سبب میرے خدا
عاجزی دینا تکبر کی ادا مت دینا