بے سبب آج آنکھ پر نم ہے
جانے کس بات کا مجھے غم ہے
پھر کوئی اہتمام ماتم ہے
میرے سینے میں درد کم کم ہے
یہ تعلق ہی مجھ کو کیا کم ہے
آپ کے آستاں پہ سر خم ہے
ان کے کیوں ہو کے رہ گئے کوثرؔ
بزم احباب ہم سے برہم ہے

غزل
بے سبب آج آنکھ پر نم ہے
کوثر نیازی