EN हिंदी
بیاں اپنی حقیقت کر رہا ہوں | شیح شیری
bayan apni haqiqat kar raha hun

غزل

بیاں اپنی حقیقت کر رہا ہوں

عباس تابش

;

بیاں اپنی حقیقت کر رہا ہوں
وہ کہتے ہیں شکایت کر رہا ہوں

کبھی ان سے کہی تھی بات کوئی
مگر اب تک وضاحت کر رہا ہوں

بلا مقصد نہیں یہ دیکھنا بھی
کسی کو خوب صورت کر رہا ہوں