بستی تجھ بن اجاڑ سی ہے
کمبخت یہ شب پہاڑ سی ہے
شاید کہ ہوئی سرایت عشق
کچھ سینہ میں چیر پھاڑ سی ہے
ہر چند کہ بولتے نہیں وہ
باہم پر چھیڑ چھاڑ سی ہے
سو رہتے ہیں ایک ساتھ لیکن
تلوار کے بیچ آڑ سی ہے
انشا اللہ شاید آیا
اس کوچہ میں بھیڑ بھاڑ سی ہے
غزل
بستی تجھ بن اجاڑ سی ہے
انشاءؔ اللہ خاں