بنک کی جلوہ گری پر غش ہوں
یعنی اس سبز پری پر غش ہوں
گرچہ دنیا کے ہنر ہیں لیکن
اپنے میں بے ہنری پر غش ہوں
برق کی طرح نہ تڑپوں کیوں کر
تیری پوشاک زری پر غش ہوں
اس کی پشواز کی سے لائی باس
اس کی میں گود بھری پر غش ہوں
غش نسیم سحری ہے مجھ پر
میں نسیم سحری پر غش ہوں
اسے کچھ ہو نہ سکا انشاؔ میں
آہ کی بے اثری پر غش ہوں
غزل
بنک کی جلوہ گری پر غش ہوں
انشاءؔ اللہ خاں