بہت دشوار ہے اب آئینے سے گفتگو کرنا
سزا سے کم نہیں ہے خود کو اپنے رو بہ رو کرنا
عجب سیمابیت ہے ان دنوں اپنی طبیعت میں
کہ جس نے بات کی ہنس کر اسی کی آرزو کرنا
عبادت کے لیے تطہیر دل کی بھی ضرورت ہے
وضو کے بعد پھر اشک ندامت سے وضو کرنا
یہ وصف خاص ہے کچھ آپ سے باوصف لوگوں کا
ہمیں آتا نہیں ہے آپ کو لمحے میں تو کرنا
تری فطرت میں یوں مثبت اشارے ڈھونڈتا ہوں میں
کسی صحرا کو جیسے چاہتا ہوں آب جو کرنا
غزل
بہت دشوار ہے اب آئینے سے گفتگو کرنا
راغب اختر