EN हिंदी
بہار گلشن ہستی ہے قائم شادی و غم سے (ردیف .. ن) | شیح شیری
bahaar-e-gulshan-e-hasti hai qaem shadi-o-gham se

غزل

بہار گلشن ہستی ہے قائم شادی و غم سے (ردیف .. ن)

نہال لکھنوی

;

بہار گلشن ہستی ہے قائم شادی و غم سے
جو گل خنداں ہے گلشن میں تو گریاں شمع محفل میں

جہاں معشوق ہو عاشق وہیں اس کا پہنچتا ہے
چمن میں جائے پروانہ نہ بلبل آئے محفل میں

نہالؔ اس کے کرم سے پار بیڑا ہوگا تیرا بھی
بچایا نوح کو طوفاں سے جس نے عین مشکل میں