EN हिंदी
بدلا ہوا ہے رنگ جہاں مے کشی کے بعد | شیح شیری
badla hua hai rang jahan mai-kashi ke baad

غزل

بدلا ہوا ہے رنگ جہاں مے کشی کے بعد

مجید میمن

;

بدلا ہوا ہے رنگ جہاں مے کشی کے بعد
خود سے لگاؤ ہونے لگا بے خودی کے بعد

تابندہ محفلوں میں مجھے یوں نہ روکئے
ظلمت میں لوٹنا ہے مجھے روشنی کے بعد

یا رب مجھے محال ہے رنجیدہ زندگی
لے لے میری حیات بھی میری خوشی کے بعد

اس سے سوا بھی عشق میں کیا اور پائیے
ہر غم لگے ہے سہل غم عاشقی کے بعد