EN हिंदी
عقل کتنی شعور کتنا ہے | شیح شیری
aql kitni shuur kitna hai

غزل

عقل کتنی شعور کتنا ہے

ڈاکٹر اعظم

;

عقل کتنی شعور کتنا ہے
پھر بھی تجھ کو غرور کتنا ہے

ہر کوئی تجھ سے دور کتنا ہے
اس میں تیرا قصور کتنا ہے

میٹھی میٹھی تمہاری باتوں کے
پس پردہ فتور کتنا ہے

ہم کو توفیق ہی نہیں ہوتی
گھر ترا ورنہ دور کتنا ہے

یہ تو اہل جنوں ہی جانتے ہیں
ہوش تحت شعور کتنا ہے

سطر در سطر پڑھنے والے دیکھ
قصہ بین السطور کتنا ہے

داغ ہے ماتھے پر مگر اعظمؔ
اس کے چہرے پہ نور کتنا ہے