EN हिंदी
اپنوں کی ٹوٹتی ہوئی تصویر دیکھ لی | شیح شیری
apnon ki TuTti hui taswir dekh li

غزل

اپنوں کی ٹوٹتی ہوئی تصویر دیکھ لی

ؔآدتیہ پنت ناقد

;

اپنوں کی ٹوٹتی ہوئی تصویر دیکھ لی
اغیار کی بھی چاہ میں تاثیر دیکھ لی

آیا نہیں ہے ہوش نگاہوں کو اب تلک
بکھرے ہوئے جو خوابوں کی تعبیر دیکھ لی

کیا مانگتا میں تیری پشیمانی کا ثبوت
آنکھوں سے بہتے اشکوں میں تعزیر دیکھ لی

اب تک دکھے پرندے اسیر قفس مگر
صیاد کے بھی ہاتھ میں زنجیر دیکھ لی

تھا جس کے پیچ و خم پہ یہ سارا جہاں فدا
لو ہم نے بھی وہ زلف گرہ گیر دیکھ لی

ناقدؔ ہے بے زبان کھڑا در پہ نامہ بر
چہرے پہ اس کے آپ کی تحریر دیکھ لی