EN हिंदी
اپنی تکمیل کر رہا ہوں میں | شیح شیری
apni takmil kar raha hun main

غزل

اپنی تکمیل کر رہا ہوں میں

عارف امام

;

اپنی تکمیل کر رہا ہوں میں
اس گلی میں بکھر رہا ہوں میں

جتنا جتنا جھکا رہا ہوں سر
اتنا اتنا ابھر رہا ہوں میں

اک صحیفہ ہوں آسمانوں کا
اور زمیں پر اتر رہا ہوں میں

گردش وقت روکنی ہے مجھے
اس لیے رقص کر رہا ہوں میں

قیس کے بھی قدم نہیں ہیں جہاں
اس جگہ سے گزر رہا ہوں میں

پوچھ لو مجھ سے آسمان کے راز
کچھ دنوں تک ادھر رہا ہوں میں