انجمن بہار میں ناز بتاں کی بات کر
لطف خرام ساقی و سرو رواں کی بات کر
شیخ حرم کا ذکر کیا دیکھ امنڈ چلی گھٹا
ساقی نو بہار کی پیر مغاں کی بات کر
زہد و ورع کا واسطہ جوئے طہور کی قسم
آج کسی کے دیدۂ بادہ فشاں کی بات کر
توبہ کی آج فاتحہ پڑھنے چلے ہیں بادہ کش
ابر سیاہ پوش ہے رطل گراں کی بات کر

غزل
انجمن بہار میں ناز بتاں کی بات کر
پریم شنکر گوئلہ فرحت