EN हिंदी
اللہ رے یادوں کی یہ انجمن آرائی | شیح شیری
allah re yaadon ki ye anjuman-arai

غزل

اللہ رے یادوں کی یہ انجمن آرائی

اقبال عظیم

;

اللہ رے یادوں کی یہ انجمن آرائی
ہنستے ہوئے غم خانے مہکی ہوئی تنہائی

کچھ تلخ حقائق نے معمول بدل ڈالے
اپنوں سے کم آمیزی غیروں سے شناسائی

یہ کون سا عالم ہے افسردہ مزاجی کا
گلشن میں بھی ویرانی محفل میں بھی تنہائی

اقبالؔ جدھر دیکھو ظلمات کے پہرے ہیں
آساں طلبی ہم کو کس موڑ پہ لے آئی