EN हिंदी
اکیلے اکیلے ہی پا لی رہائی | شیح شیری
akele akele hi pa li rihai

غزل

اکیلے اکیلے ہی پا لی رہائی

اخلاق احمد آہن

;

اکیلے اکیلے ہی پا لی رہائی
مجھے مارے جاتی ہے تیری جدائی

یہ آہنگ نغمہ یہ رنگ تغزل
ہر اک چیز تیری ہی خاطر رچائی

مری جاں یہ کیسا ستم وقت کا ہے
ہے میری ہی قسمت میں نوحہ سرائی

ستاروں کی گردش دلوں کا بچھڑنا
یہ کیسے خدا کی ہے کیسی خدائی

نہ پوچھو ابھی حال آہنؔ کا یارو
کبھی جاں بہ لب ہے کبھی جاں فدائی