EN हिंदी
ایسا نہیں کوئی کہ شناسا کہیں جسے | شیح شیری
aisa nahin koi ki shanasa kahen jise

غزل

ایسا نہیں کوئی کہ شناسا کہیں جسے

ماہر آروی

;

ایسا نہیں کوئی کہ شناسا کہیں جسے
ملتا کہاں ہے کوئی ہم اپنا کہیں جسے

اک مرکز خیال ہے دنیا کہیں جسے
کوئی نظر تو آئے کہ تم سا کہیں جسے

سایہ بھی بھاگتا ہے جہاں اپنی ذات سے
وہ ہے سراب دشت تمنا کہیں جسے

زلف دراز بن کے الجھتی رہی مدام
اک تار عنکبوت ہے دنیا کہیں جسے

ماہرؔ وہی نہ کہتے ہیں سب جس کو آدمی
ہیں خوبیاں ہی کیا کہ ہم اچھا کہیں جسے