EN हिंदी
اے مصور صورت دلگیر کھینچ | شیح شیری
ai musawwir surat-e-dil-gir khinch

غزل

اے مصور صورت دلگیر کھینچ

ناطق گلاوٹھی

;

اے مصور صورت دلگیر کھینچ
لے ہمارا رنگ بھر تصویر کھینچ

غرق ساغر کر خمار زندگی
تا خط بادہ خط تقدیر کھینچ

لے چلی ہے مجھ کو صحرا کی کشش
چارہ گر لے اب مری زنجیر کھینچ

کھینچتا ہوں دامن دلبر کو میں
اے دعا تو دامن تاثیر کھینچ

ہے یہ ناطقؔ جلوۂ حسن سخن
شعر جب لکھے تو اک تصویر کھینچ